وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں ۔
سلیمان شہباز، اہلیہ اوربچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے جس کے بعد وہ ہفتے کوپاکستان پہنچیں گے۔
جعلی مقدمات بناکر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا،
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے مدینہ منورہ سے اپنے بیان میں سلیمان شہباز کا کہنا تھاکہ نئے سیاسی نظام کیلئے جعلی مقدمات بناکر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلاوطن نہیں ہوناچاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بدترین مثال تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور ایسسٹس ریکوری یونٹ کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارےخلاف مقدمات بنوائےگئے، وہ کیس نہ بناتے تو برخاست کردیاجاتا، ہم اپنےدشمنوں کےساتھ بھی ایسانارواسلوک کرناپسندنہ کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بےدریغ استعمال ہوا۔
سلمان شہباز کا دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے آج ہی دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کیا ہے۔
سلیمان شہباز 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آگئے تھے جبکہ سلیمان شہباز کا نام والد شہبازشریف اوربھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔