پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن مثبت رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 279 پوائنٹس اضافے سے 41819 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 22 کروڑ شیئرز کے سودے 5.86 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 66.58 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔