الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن نے عمران خان کوضمنی الیکشن میں انتخابی اخراجات کی تفصیل نہ کرانے پر نوٹس بھجوادیا۔۔

عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ، کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو مقرر کیا ہے۔

عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،چارسدہ سے بھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوسکے،تفصیلات جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔