آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو
آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو

پرویز الہیٰ جیسا کہوں گا ویسا کریں گے،عمران خان

لاہور (امت نیوز)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ   پرویز الٰہی کو مجھ پر مکمل اعتماد   ہے۔ جیسا میں چاہوں گا وہ ویسا ہی کریں گے۔ میرے اوپر حملے کا ڈھائی ماہ پہلے پلان بنایا گیا۔ پلاننگ کے ذریعے ویڈیوز کو ریلیز کیا گیا۔

زمان پارک میں یوٹیوبرز سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے سے متعلق کبھی نہیں سوچا تھا ان کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا،میں نے کبھی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا٫ میں تو وزیر اعظم تھا

عمران خان نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے،دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا،سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی والدہ نے جن کے نام لیے وہی نام میں نے لئے،ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی خواہش پر ہونی چائیے۔

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو  سب سے بڑا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ انویسٹ کریں تو پاکستان کو کسی اور ملک سے مانگنے کی ضرورت نہیں،معاشرہ اس وقت تک تگڑا نہیں ہوتا جب تک انصاف نہ ہو ۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دین کی زیادہ معلومات دی جائیں