کراچی(اُمت نیوز)فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال ہوگئے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سینیٹ نشست پر بحال کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کا 10مارچ 2021 کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی کامیابی کا 15 مارچ 2022 کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔
فیصل واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کروایا جائے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے منتخب سینیٹر وقار مہدی کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 5 دسمبر کے الیکشن میں کامیاب ہوئے۔