اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور کا 2 روزہ دورہ کیاہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے سنگاپور کے وزیرخارجہ کی دعوت پر 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا جس میں صدر حلیمہ یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سنگاپور میں فیس بُک (میٹا ) کے ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔
Foreign Minister @BBhuttoZardari visited Meta (Facebook) Asia-Pacific HQ in Singapore today. Highlighting the achievements and huge potential of the IT sector in Pakistan, the FM expressed keen desire for enhanced cooperation between @Meta and Pakistan. pic.twitter.com/WkAxcxpZYa
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) December 9, 2022
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیس بُک کے لیے پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا ، اس اقدام سے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔