لاہور (اُمت نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اپنے دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے جہاں انہیں آئی جی ایف سی جنوبی بلوچستان نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے روز آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔#Balochiatan #Quetta #COASAsimMunir #COAS pic.twitter.com/CWfXhEwjIf
— Balochistan (@BaluchistanIsPk) December 10, 2022
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا بھی دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے نوجوان افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی۔ اس کی علاوہ آرمی چیف کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس بھی گئے۔