ایوان میں اعظم سواتی کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔فائل فوٹو
ایوان میں اعظم سواتی کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔فائل فوٹو

سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون سینیٹراعظم نذیر تارڑکی تقریر کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ، اعظم سواتی کے پروڈکشن آڈرز جاری کرو کے نعرے بھی لگائے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق بل پیش کرنے کی استدعا کی گئی، چیئرمین سینیٹ نے وزیر قانون کو بل پیش کرنے کی اجازات دیدی۔

اپوزیشن سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج شروع کر دیا،ایوان میں اعظم سواتی کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔ ہنگامہ آرائی روکنے کیلیے سینیٹ سارجنٹس کو طلب کرلیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں مختلف واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور نجمہ حمید کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ ن لیگ کی سابقہ سینیٹر نجمہ حمید کی وفات پر تعزیتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کی گئی۔

اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے نومنتحب سینیٹر وقار مہدی نے حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سید وقار مہدی سے حلف لیا، اس دوران ایوان بالا میں پی پی ورکرز کی جانب سے نعرہ بازی کو چیئرمین سینیٹ نے روک دیا۔