اسلام آباد(اُمت نیوز)ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانےکے فیصلےکو سابق کپتان وقار یونس اور راشد لطیف نے متنازع قرار دے دیاہے۔
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سعود شکیل 94 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھےکہ مارک ووڈ کی ایک گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں کے پیچھےگئی جسے اولی پوپ نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا
انگلش بولر، وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا۔
تھرڈ امپائر نےکئی بار ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیا،سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیے جانےکے فوری بعد سوشل میڈیا پرتنازع کھڑا ہوگیا۔
ایک ٹوئٹ میں سابق کپتان وقار یونس نے سعود شکیل کے آوٹ کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھرڈ امپائر کا فیصلہ اُن کے لیے حیران کن تھا، اُن کے خیال میں گیند زمین پر لگ گئی تھی، انہیں نہیں معلوم کہ تھرڈ امپائر نے ری پلے میں کیا دیکھا۔