ڈیلی میل کا معافی نامہ برطانوی قانونی فرم کی ویب سائٹ پر بھی شائع

برطانیہ(اُمت نیوز)مشہور برطانوی قانونی فرم کارٹر رک نے بھی ڈیلی میل کی وزیراعظم شہباز شریف سے مانگی گئی معافی اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے کیس کی نمائندگی کارٹر رک نے کی، ڈیلی میل نے شہباز شریف سے زلزلہ زدگان کی رقم میں خرد برد کے جھوٹے الزامات پر معافی مانگی ہے۔
ڈیلی میل اخبار نے معافی آن لائن شائع کرنے کے ساتھ پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کی ہے۔
برطانوی قانونی فرم نے بھی ڈیلی میل کی معافی اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دی
کارٹر رک کے مطابق فروری 2022 میں اپنے دفاع میں اخبار نے اعتراف کیا کہ وہ الزامات ثابت نہیں کرسکتا۔
کارٹر رک نے کہا کہ اخبار نے تسلیم کیا کہ برطانوی عوام اور ڈیفیڈ کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات درست نہیں تھے۔
اخبار نے نہ صرف شہباز شریف سے معافی مانگی بلکہ ڈیوڈ روز کے متنازع مضمون کو ہمیشہ کےلیے آن لائن سے ہٹا دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف متنازع مضمون 14 جولائی 2019 کو شائع ہوا تھا۔