کراچی (اُمت نیوز)تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے عمران خان کی نااہلی کی پیش گوئی کر دی ہے اور کہا ہے کہ سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کروا کر آپ کو نااہلی کے دروازے پر لے آئے ۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نام لیے بغیر کچھ اہم مشورے دیے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کروا کر نا اہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی، اس بات کا آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی تو نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔
واوڈا کا مزید کہنا تھاکہ حاصل و صول صفر جمع صفر، نتیجہ صفر ہوگا، اب بھی وقت ہے پارٹی کے اندر صفائی کیلئے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا نا ممکن ہو جائے گا۔