لاہور : حکومت نے تحریک انصاف کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں. تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے 2 وفاقی وزرا کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور ایاز صادق نے صدر کو معاملات آگے بڑھانے کیلئے شرائط پیش کیں۔
ذرائع وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این ایزکو کہیں قومی اسمبلی میں واپس آئیں، الیکشنز اصلاحات اور پھر نگران سیٹ اپ کے لیے اسمبلی میں ہی بات ہوسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر کی جانب سےاسحاق ڈار سے ملاقات میں عمران خان کے کیسز پر بھی دونوں وزرا نے بات کی اور کہا کہ چند کیسزتوعدالتوں میں ہیں ، ہمار شرائط مانی جائیں تو ریلیف کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر نے کہا کہ میں سیاست میں ہمیشہ انتہائی پوزیشن لینے کے خلاف رہا ہوں، کوشش کروں گا کہ درمیانی راستہ نکل آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ان تمام ملاقاتوں اور شرائظ پرعمران خان سے بات کرکے وزرا کو جواب دیں گے۔