اسمبلیاں ٹوٹیں توعمران خان کی گرفتاری میں آسانی ہو گی۔احسن اقبال

جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔

               
December 16, 2022 · |, اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں ختم کر دیں تو عمران خان کی گرفتاری میں آسانی ہو گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں ختم ہوئیں تو قانون انہیں ہاتھ میں لینا چاہے گا تو لے لے گا۔