فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسامہ مر چکا مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے،بلاول بھٹو

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تومر چکا مگرگجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے، امریکہ اور پاکستان کے لئے یہ بالکل ممکن ہے کہ دونوں چین اور امریکہ کے ساتھ جڑے رہیں،جہاں تک روس کا تعلق ہے، ہم کسی بھی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کر رہےنہ ہی حاصل کر رہے ہیں۔

 

نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2001 کے بعد دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان تھے، مسلم دنیا کو دہشتگردی کیلیے مورد الزام ٹھہرانا قعطا غلط ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں، ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے باہر سے معاونت کی گئی، دہشتگردوں کی معانت روکنے کیلئے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی تائید کی، دہشتگرد عناصر کو ہمارے ہمسائیہ ملک سے معاونت مل رہی ہے، جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

 

لاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تومر چکا مگرگجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے، بھارتی حکومت گاندھی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پریقین رکھتی ہے، موجودہ بھارتی حکومت ہٹلر سے متاثر ہے۔

 

بلاول بھٹو کے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت میں ملک گیر احتجاج