انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں، فائل فوٹو
انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں، فائل فوٹو

عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں،معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے،وزیرداخلہ

لاہور(امت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑیں  یا نہ توڑیں ، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کی وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہو گی۔