اسمبلیاں توڑنے کے لیے تاریخ کی نہیں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے لیے تاریخ کی نہیں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ چور کے پاس حوصلہ نہیں ہوتا، وہ بزدل ہوتا ہے

عمران خان کی جانب سے 23دسمبر کو صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا شوشہ چھوڑ کر توشہ خانہ کی چوریاں چھپانا چاہتے ہیں ،اقتدار ختم ہونے کے دکھ میں عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں ،عمران خان کو جمہوریت اور عوام کی کوئی فکر نہیں ،وہ اپنے لئے این آر او چاہتےہیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ کیوں دی آج ہی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیتے ۔عمران خان کا کھانا پینا دو اسمبلیوں سے جڑا ہے ۔یہ کبھی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے ہیں ،کیونکہ یہ دواسمبلیاں ان کی چوری کے تحفظ کے لیے ہیں

آج عوام کو ریلیف مل رہا ہے تو یہ اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کررہے ہیں