اسلام آباد (امت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے معاملات پر غور کیا جائے گا جبکہ قانونی، آئینی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔ اجلاس میں ن لیگ کی سینئر قیادت بھی شریک ہوگی