لیاری گینگ وار کے عزیربلوچ کو2مقدمات میں بری کردیا گیا

کراچی (امت نیوز ) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عزیربلوچ کےخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے بری کر دیا۔

عدالت نے عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بنا پر بری کیا جبکہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے، عزیربلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات تھے۔

اس حوالے سے عزیر بلوچ  کے وکیل کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، پراسیکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ان کے خلاف کھارادر اورنیپئر تھانے میں مقدمات درج تھے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کواب تک 24 مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے