کراچی(اُمت نیوز)کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں اور کار لفٹروں سے مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو زخمی حالت میں اسلحے، موٹر سائیکل، چھینی گئی کار سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان آصف اور واحد سے اسلحہ اور رکشہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں سجاد اور اسد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان سے شہری سے چھینے گئے 3 ہزار روپے، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں اے وی ایل سی پولیس اور کار لفٹر میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں کار لفٹر ندیم مگسی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
نارتھ ناظم آباد ٹینکی گراؤنڈ بلاک ٹی کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت حنظلہ اور حسنین جبکہ فرار ملزمان کی شناخت بلال اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 30 بور کا پستول، موبائل فون اور ناظم آباد سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 20 سے 25 موٹر سائیکلیں چھیننے اور آگے سمیع اور شاہ رخ نامی ملزمان کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔