کراچی ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 140 رنز

کراچی (اُمت نیوز)کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کھانے کے وقفے پر پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 140 رنز بنالیے ہیں۔قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے آج اولی پوپ اور بین ڈیکیٹ نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا جس کے بعد 58 رنز پر نعمان علی نے بین ڈیکیٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
نعمان علی نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو کیچ آؤٹ کرا کر پاکستان ٹیم کو تیسری کامیابی دلوائی۔
پہلے سیشن میں پاکستانی اسپنرز نے انگلش بیٹرز کو آؤٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور چوتھی وکٹ ابرار احمد نے 98 رنز پر حاصل کی۔
ابرار احمد نے 23 وں اوور میں بہت ہی شاندار گیند کرا کر اولی پوپ کو 51 رنز پر بولڈ کیا، اس گیند کی کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔