عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو

اقتدار میں آکر باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا۔ عمران خان

لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ جھگڑا میری ذات کا ہے یہ کہنا درست نہیں کہ اقتدار میں آکر باجوہ کے خلاف کارروائی کریں گے، جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے۔

یہ بات انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کی صورت میں تین ماہ میں الیکشن کرانا نیوٹرل کا سب سے بڑا امتحان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ جھگڑا میری ذات کا ہے، یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ اقتدار میں آکر باجوہ کے خلاف کارروائی کریں گے، جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کریش ہوچکا، صوبوں میں فنڈز موجود ہیں اس کے باوجود قربانیاں دے رہے ہیں، اگر ملک ڈیفالٹ ہو گیا تو ملک بہت پیچھے چلا جائے گا، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگئے تو انہیں بھی عقل آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت فیض حمید کو ہٹایا گیا تو پتا چل گیا کہ حکومت گرانے کا پلان بن چکا ہے،  میں نے باجوہ کو کہا کہ اگر حکومت گرانے کا پلان کامیاب ہوگیا تو کوئی معیشت نہیں سنبھال سکے گا۔