وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کی ملاقات۔باہمی تعاون مضبوط بنانےپر اتفاق

لاہور(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے اور بزرگ سیاست دان کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا

وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے کی جانے والی کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا، جس پر مسلم لیگ ق کے سربراہ نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام  اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔