لاہور(اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے اور بزرگ سیاست دان کی خیریت دریافت کی جبکہ گلدستہ بھی پیش کیا۔
وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی لاہور میں رہائش گاہ آمد۔
وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین حسین کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ pic.twitter.com/UsGBDhWHtN— President PMLN (@president_pmln) December 18, 2022
وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے کی جانے والی کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا، جس پر مسلم لیگ ق کے سربراہ نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔