ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ دیا۔فائل فوٹو
ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ دیا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی بچانے کیلیے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور:پنجاب اسمبلی کوبچانےکیلیےمسلم لیگ ن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنرکو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پراتفاق کرلیا گیا۔

لاہور ماڈل ٹاون میں وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اسمبلیوں کی تحلیل کے بیانات پر آئینی قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اعتمادکے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ دیا۔اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر پنجاب کو تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پراتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹے میں ملاقاتیں کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ن لیگ نے اراکین پنجاب اسمبلی اور آزاد اراکین کولاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ۔