ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

عمران خان اسمبلیاں توڑنے،دہشتگردعوام پرحملوں میں مصروف ہیں،راناثنااللہ

اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ نے خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا ۔بیان میں کہا کہ  عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشت گرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں۔عمران خان کی نالائقی اور کرپشن کی قیمت خیبرپختونخوا دہشت گردی کی صورت میں ادا کررہا ہے

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس گھڑیاں چوری کرنے کا ٹائم تھا لیکن عوام کو دہشت گردوں سے بچانے کا ٹائم نہیں،  عمران خان کو وفاق اور اداروں سے لڑنے سے فرصت ملے تو دہشت گردی کے مقابلے پر غور کرے، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں 9 سال سے حکومت مسلط ہے اور کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے بارے میں قومی اداروں کی رپورٹ چشم کشا اور پریشان کن ہے، ایک سال میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے300 واقعات کا ہونا سنگین صورتحال ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے

رانا ثنااللہ نے کہا کہ وفاق پر حملے کیلئے بندوقیں اور بندے جمع کرنے والوں نے سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کیلئے کچھ نہیں کیا، وفاق نے بھی خیبرپختونخوا کو پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافے کی پیشکش کی تھی لیکن آج تک جواب نہیں ملا، سی ٹی ڈی شہداء پیکیج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 150 فیصد کا فرق کیوں ہے؟ صوبائی حکومت آنکھیں بند کئے کیوں بیٹھی رہی؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کیلئے کوئی ٹریننگ اسکول ہی موجود نہیں، 9 سال میں کیوں اس پر توجہ نہ دی گئی، پورے صوبے میں ’ایس ایس پی‘ رینک کے صرف ایک افسرکا تعینات ہونا عمران خان اور وزیراعلیٰ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے