آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات

لاہور:سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے اتفاق کیا ہے کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات کی،ملاقات میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پرحتمی مشاورت ہوئی۔

دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ بہت جلدہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا ،میٹنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیاگیا،ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے رہنماﺅں کو اہم امور پر بریف کیا،ملاقات میں چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ۔