مودی کو گجرات کا قصائی کہا ، یہ تلخ سچ ہے، بلاول بھٹو

کراچی (امت نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی وزیراعظم سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے، غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ نریندر مودی کو   گجرات کا قصاب کہا ۔ یہ ایک تلخ سچ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ  ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بھارت اسے جھوٹ ثابت کرتا مگر الٹا میرے سر کی قیمتیں لگانا شروع کردیں۔ واضح رہے کہ  بی جے پی کے رہنما منوپل بنسل نے اُن کے سر کی قيمت دو کروڑ روپے لگائی ہے ۔

بلاول بھٹو نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سب کو ملکی مفاد میں کام کرناچاہیے۔ بدقسمتی ہے عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی بات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 ماہ ملک میں مایوسی اور انتشار پھیلایا۔ انہوں نے ملکی و غیرملکی میڈیا کا اہم مسائل سے دھیان ہٹایا۔

وزيرخارجہ نے سيلاب سے متعلق صورتحال پر بھی افسوس کا اظہار کيا اور ايک بار پھر زور ديا کہ پاکستان کو اِس الميے سے نمٹنے کيلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے