وزیر اعظم شہباز شریف کا آصف زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف کا آصف زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔فائل فوٹو

پنجاب میں بدلتی صورتحال، وزیراعظم کا گورنر سے رابطہ

اسلام آباد: پنجاب مییں بدلتی صورتحال پروزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پرگورنر پنجاب کو اہم ہدایت جاری کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے کہاکہ خط تیارکرلیا، مشاور ت کے بعد جاری کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور گورنر پنجاب سے ٹیلفونک رابطے کر کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی میں حکمران اتحاد کی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تینوں رہنماؤں کو فون کیا اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

حکومتی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ آئین کا آرٹیکل 130 اور پنجاب اسمبلی کے قواعد واضح ہیں، اور اگر پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔