مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہیں، فائل فوٹو
مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہیں، فائل فوٹو

پرویزالٰہی کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر کنٹینر لگ گئے

لاہور: پنجاب میں سیاسی ہیجان عروج پر پہنچ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر کنٹینر لگانے کا حکم دیدیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا،ذرائع کاکہناہے کہ 8 کلب کی طرف جانیوالے راستوں کو بلاک کرنے کا حکم دیدیا،کنٹینرز جی او آرمال روڈ کی طرف لگانے کا حکم جاری کیاگیا،

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات پر چیف سیکریٹری پنجاب نے حکم دیا۔دوسری

گورنر ہاﺅس لاہور کے باہر بھی سیکیورٹی میں اچانک اضافہ کردیا گیا،گورنر ہاﺅس کے باہر بھی 2 کنٹینر پہنچا دیے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے گورنر ہاﺅس کے مرکزی گیٹ پر پوزیشنیں سنبھال لیں ،اینٹی رائٹ فورس کے 25 کے قریب اہلکار گورنر ہاﺅس کے باہر پہنچ گئے ۔