اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو
اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو

گورنرتبدیلی کیلیے اسپیکر کے مراسلے سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ لاعلم؟

لاہور (نمائندہ امت )گورنر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مراسلے کے حوالے سے پارلیمانی امور کے وزیر محمد بشارت راجہ کی طرف سے ٹویٹ پر اطلاع دی گئی جبکہ اس وقت تک اسپیکر کی طرف سے کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا اور اس معاملے سے اسمبلی سیکرٹریٹ  کے ذرائع نےلاعلمی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا ہے اور صوبہ کسی بھی وقت نئے آئینی بحران کی طرف جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر وزیر اعلٰی پرویز الٰہی گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کیلئے طلب کردہ اسمبلی اجلاس نہیں بلاتے تو چار بجے گورنر نیا نوٹی فیکیشن جاری کریں گے اور پرویز الٰہی وزیر اعلٰی نہیں رہیں گے۔