کراچی : معروف گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کرگئیں۔ استار نواز استاد رئیس خاں(مرحوم) کی اہلیہ معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں ہیں ، کراچی میں رہائش پذیر گلوکارہ نے ریڈیو ، ٹی وی اور فلموںکے لئے یادگار گیت گائے. انہوں نے "کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں” ,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا”اور”انوکھا لاڈلا”جیسے بے شمار مقبول گیت گائے. بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے. بلقیس خانم کے شوہر معروف ستار نواز استاد رئیس خان جن کا کلاسیکی موسیقی کا ایک بڑا نام تھا وہ طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئے تھے۔استاد رئیس خان انڈیا کے شہر اندور میں 1939 میں موسیقاروں کے خاندان میں پیدا ہوئے۔
جہاں انھوں نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی۔ مغلوں کے دور سے قائم میوتی گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد رئیس خان کو ‘استاد’ کا خطاب 15 برس کی عمر میں ملا اور 1955 میں انھوں نے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں انڈیا کی 16 برس کی عمر می نمائندگی بھی کی۔انہی کی طرح بلقیس خانم نے بھی اپنا ایک مقام بنایا، ان کی گائیکی کا انداز منفرد اور دوسروں سے کافی الگ تھا.