عمران خان نے گورنر پنجاب کا اقدام غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گورنر پنجاب کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

زمان پارک میں وکلا کے وفد سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جب تک قانونی کی حکمرانی نہیں ہوگی ، ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

عمران خان نے وکلا کو ملک بھر میں رول آف لا کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی

انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

وکلا نےبھی عمران خان کو بریفنگ میں کہا کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام عیر قانونی ہے،اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے منظور وٹو کیس کا عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔