اسلام آباد(امت نیوز)ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی گئی ایس جے آئی ٹی کا نواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اسپیشل جے آئی ٹی نے ارشد شریف گھر ان کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی اور مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس 22 دسمبر کو پھر ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس جے آئی ٹی نے والدہ سمیت ارشد شریف قتل کیس میں اب تک 27 لوگوں کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔