پنجاب اسمبلی کل تحلیل ہونے کے امکانات معدوم ہونے لگے

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جمعہ 23دسمبر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کر رکھا ہے، لیکن اب اشارے مل رہے ہیں کہ کل اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔

پکاستن تحریک انصاف نے آج اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں 177 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ اورچئیرمین عمران خان کے فیصلے کی توثیق کریں گے۔ گزشتہ روز ق  لیگ کے تمام 10 ایم پی اے بھی ان فیصلوں کی توثیق کرچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کا نوٹس آچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اس تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر کی جانب سے ووٹنگ اگلے جمعے یا ہفتے کو کرائی جائےگی۔

قانی ماہرین کے مطابق آئینی طریقہ کار کے تحت اسپیکر آفس کو تحریک عدم اعتماد ملنے کی 7دن بعد نوٹس ایشو کیا جاتا ہے اور اس کے اگلے 3 سے 7 دن کے دوران اسمبلی میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔

اپوزیشن پارٹیز کو عدم اعتماد کے لئے 186 ووٹ چاہئیں ۔ ان کے پاس صرف 177 ووٹ ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی او ق لیگ کے 187 ووٹ ہیں۔