محمود خان خان  جلد ہی نئی قائم ہونے جارہی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ فائل فوٹو
محمود خان خان  جلد ہی نئی قائم ہونے جارہی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مؤخر

پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کا کہنا ہے کہ پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہےکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت ہے لٰہذا اس اسمبلی کی تحلیل کوئی مشکل عمل نہیں،پہلے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کیا جائے گا اس کے بعد کے پی اسمبلی کو تحلیل کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ابھتک پارٹی ہائی کمانڈ سے بھی اس قسم کا کوئی فیصلہ موصول نہیں ہوا۔