لاہور ( نمائندہ امت)پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اسمبلیاں اور پارلیمان اپنی مدت پوری کریں۔
پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔آخری مرتبہ کہہ رہا ہوں۔آئندہ پنجابی میں ایسا جواب دوں گا کہ ہفتہ سڑتا ر ہے گا، فواد کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے تو آصف زرداری کانمک نکلے گا،فواد چوہدری کو ہر مرتبہ زبان کو لگام دینے کو کہتے ہیں۔وفاق کی علامت جماعت اور اس کی قیادت کے خلاف صوبائیت اور نفرت پھیلائی جا ہی ہے۔
حسن مرتضی نے کہا کہ پنجابی کی حیثیت سے کہتا ہوں تم کون ہو پابندی لگانے والے،فواد جن کی گود میں کھیلا ہے ان کی داڑھی نوچی ہے،سیاسی قوتیں اس سے بچیں جس کے پاس جائے گا اسکی داڑھی نوچے گا۔