اسلام آباد(اُمت نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے گورنر پنجاب کے حکم کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‘وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پرویزالٰہی اور صوبائی کابینہ فرائض سر انجام دیتے رہیں گے’۔