چیف سیکرٹری نےپنجاب کابینہ تحلیل کردی،نوٹیفکیشن جاری

پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک کام جاری رکھیں گے،پرویز الہٰی کو بطور وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو فارغ کر دیا گیا ہے

December 23, 2022 · اہم خبریں

لاہور(اُمت نیوز)چیف سیکرٹری نے پنجاب کابینہ کو تحلیل کردیا، سیکریٹری کابینہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کابینہ تحلیل کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک کام جاری رکھیں گے۔
چیف سیکرٹری عبداللّٰہ سنبل نے گورنر پنجاب کے احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو بطور وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو فارغ کر دیا گیا ہے۔