کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔
ضبط شدہ کپڑے کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، برآمد کئے گئے کپڑے کو ٹرکوں کی مدد سے کسٹمز ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔
کسٹمر حکام کا کہنا ہے کہ گودام پر چھاپہ خفیہ اطلاعات پر مارا گیا جس کے نتیجے میںگودام سے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد ہوا ہے۔
چھاپے کے دوران کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos