کراچی: کچرے کے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد

کراچی: شہرقائد میں کچرے کے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی میں کچرے کے ٹرک  سے 4 کروڑ مالیت کے اسمگلڈ شدہ بھارتی گٹکے  کو برآمد کرلیا ہے۔

کسٹم حکام نے ناظم آباد سے گزرنے والے کچرے سے لدے ہوئے ٹرک پرموجود کچرے کے نیچے خفیہ طریقے سے چھپائے گئے گٹکے کو برآمد کیا ۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے بلوچستان  سے کراچی پہننچنے والی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت  کی اسمگلڈ اشیا برآمد کرلی۔

کسٹم حکام کی جانب سے بس اور سامان کو قبضے میں لے لیا گیا، جن  میں آئی فونز، اسمارٹ فونز، تیبلیٹس، سلائی مشینیں، ایرانی کوکننگ آئل اور غیرملکی سگریٹس شامل ہیں۔ضبط کئے جانےوالے سامان میں غیرملکی لیڈیز، جینٹس کپرا اور دیگر متفرق شامل ہیں۔ دونوں کارروائی کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی  شروع کردی۔