کراچی: تحریک انصاف کی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں مسنلک ہوگئیں ہیں۔ ان کی یہ تیسری شادی ہے۔
ریحام خان نے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس میں آج صبح کیا۔ انہوں نے تصویر شئیر کی جس میں ایک خاتون اور مرد کے ہاتھ ہیں اور ان میں شادی انگوٹھیاں ہیں۔ تصویر کے اوپر لکھا ہے JUST MARRIED یعنی ابھی شادی کی ہے ۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
ریحام خان ٹی وی اینکر رہ چکی ہیں اور 2014 میں تحریک انصاف کےد ھرنے کے دوران ہی ان کی عمران خان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ریحام خان اور عمران خان شادی کا اعلان جنوری 2015 میں ہوا تھا تاہم یہ شادی اکتوبر 2015 میں ٹوٹ گئیں۔ ریحام کی پہلی شادی لندن میں مقیم ڈاکٹر اعجاز سے ہوئی تھی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ ان کے تیسرے شوہر کون ہین۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos