اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں فور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
دھماکے کے چند گھنٹے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدثہ ہے کہ بمبار کی گاڑی کا ہدف ہائی لیول ٹارگٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر تلاشی لی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے جان کی قربانی دے کر اسلام آباد کو تباہی سے بچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں استعمال ہونےو الی گاڑی کے مالک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos