لاہور:ڈی نوٹیفائی کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا،سماعت شروع ہو گئی۔
لارجر بینچ میں جسٹس فاروق حیدر کی جگہ جسٹس عاصم حفیظ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے۔
بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس چوہدری محمد اقبال اور مزمل اختر شبیر شامل ہیں،قبل ازین جسٹس فاروق حیدر کی معذرت کے بعد بینچ بنتے ہی تحلیل ہو گیا تھا۔
لارجر بینچ پرویزالٰہی کی درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کرے گا، آئینی پٹیشن میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی، حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، پٹیشن آئین کےآرٹیکل 199کےتحت دائر کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos