صدر نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک لی

اسلام آباد: پنجاب کی صورتحال سے نالاں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک لی۔

فصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں جس پر صدر مملکت نے حکومتی سمریاں روک دی ہیں۔

وزیراعظم کی ایڈوائس کے ساتھ سینیٹ اجلاس بلانے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی، صدر مملکت عارف علوی نے تاحال اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔

واضح رہے کہ سمری کے مطابق سینیٹ اجلاس آج 5 بجے طلب کیا جانا تھا۔