این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور(امت نیوز)لاہور ہائیکورٹ نےپرویز الہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا یہ حکم چوہدری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، لہذا چوہدری پرویز الہی اور ان کی کابینہ عبوری اقدام کے طور پر بحال کیا جاتا ہے اور گورنر پنجاب کا ڈی نوٹیفائی حکم معطل کیا جاتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں اس پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامے میں کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اور چوہدری پرویز الہی نے بھی بیان حلفی میں کہا ہے کہ وہ اگلی سماعت تک اسمبلی نہیں تحلیل کریں گے