لاہور ہائیکورٹ،پرویز الٰہی کی بحالی کا تحریری حکمنامہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بحالی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
تحریری حکمنامہ کے مطابق پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے 19 اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کیے جاتے ہیں اور گورنر کے نوٹیفکیشن 11 جنوری تک معطل رہیں گے۔ اگر پرویز الٰہی چاہتے ہیں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں تو عدالت کا یہ حکم رکاوٹ نہیں بنے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اگر پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے کی یقین دہانی کرائیں تو ہم نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہیں جس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ انہیں گورنر کی آفر تحریری طور پر ملی تو وہ جواب دیں گے۔