وزیر اعلیٰ کیوں ناراض ہوئے؟اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وجہ بتا دی

لاہور(اُمت نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ناراض ہونے کی وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ ق لیگ کے تمام 10ممبران پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں، حسنین بہادر دریشک کی مس انڈر اسٹینڈنگ پرویز الہٰی کی ناراضگی کی وجہ بنی ہے
سبطین خان نے کہا کہ ہم نے لکھ کر دیا ہے کہ11جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، اب یہ ہم فیصلہ کریں گے کہ11 جنوری سے پہلے یا بعد میں اعتماد کا ووٹ لیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جاری سیشن میں ہی وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، گورنر صاحب 18 گھنٹے میں اعتماد کے ووٹ لینے کا کہہ رہے تھے۔ ہمارے لوگوں نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ باہر جا رہے ہیں، کوئی بیماری ہے، استعفے آئےتو میں آدھے گھنٹے میں قبول کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں تو استعفے کیوں قبول کریں، ہم اسمبلیاں توڑنا کر عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں، 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے دیتے تو الیکشن رمضان سے پہلے ہو جاتے۔
سبطین خان نے کہا کہ اگر ہمارے تین چار کے ضمیر جگائے تو ان کے بھی تین چار کے ضمیر جاگیں گے۔