سافٹ ویئر میرا نہیں ماموں کا اپڈیٹ ہوا ہے، مونس الہٰی

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ ماموں کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا میرا نہیں ہوا، چوہدری شجاعت حسین کے بچوں نے ان کو مس گائیڈ کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینے کے حوالے سے حسین الہٰی نے اپنے والد اور میں نے اپنے والد کو راضی کیا تھا
ماضی میں شجاعت حسین اور پرویز الہٰی مجھے بتاتے تھے کہ شریف خاندان دھوکے باز ہے ان پر کبھی اعتبار نہیں کرنا
مونس الہٰی نے کہا سندھ ہاؤس اور اسلام آباد میں منڈی بارے سب کو پتا ہے، ہمارے بندے توڑنے کیلئے منڈی تو ن لیگ نے لگانی ہے۔
اعتماد کا ووٹ کب لیں گے یہ فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا ہے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں
صدر مملکت بھی بات چیت کر رہے تھے اس وجہ سے بھی 6 دن لیے، گورنر نے اپنے نجی وکیلوں سے رائے لے کر فیصلہ کیا، چیف سیکریٹری کو کس نے راضی کیا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے پی ٹی آئی سےکوئی بات نہیں ہوئی، اس وقت سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات کر رہے ہیں۔
مونس الہٰی نے بتایا کہ لوگوں نے 2018 میں مجھے الیکشن لڑنے نہیں دیا کہ یہ پی ٹی آئی کی نشست ہے، جب الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا تو میں نے کہا یہ تو ہمارے خاندان کی سیٹ ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ ضمنی الیکشن لڑ لیجیے گا۔