لاہور اور فیصل آباد ایئر پورٹ میں دھندکے باعث پروازیں تاخیر کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور اور فیصل آباد ایئر پورٹ میں موسم کی خرابی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ، بعض منسوخ بھی کردی گئیں ، اسلام آباد میں موسم ابر آلود اور حد نگاہ 2 ہزار میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف موسم دھندلا رہا ، دن 4 سے شام 7 بجے تک حد نگاہ محدود رہی، صبح میں حد نگاہ 2000 میٹر تاہم بہتری کے آثار نظر آئے تاہم شام 4 بج کر چالیس منٹ پر جدہ سے لاہور آنے والی پی کے 736 تاخیر کے بعد شام 6 بج کر 25 منٹ کیلئے شیڈول کی گئی تاہم شام کے اوقات میں کوئی پرواز منسوخ یا کسی دوسرے ہوائی اڈے پر منتقل نہیں کی گئی ۔
شام کے وقت فلائٹ آپریشن نارمل رہا ، وہاں فیصل اباد ایئرپورٹ پر حد نگاہ 1500 میٹر ریکارڈ ہوئی تاہم تمام پروازیں شیڈول کے مطابق اپریٹ ہوئیں، سی اے اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 340/341 پہلے ہی منسوخ کردی گئی تھی ۔ سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر رات میں کوئی فلائیٹ آپریشن نہیں۔ وہاں ملتان ایئرپورٹ پرحد نگاہ میں کمی ، مجموعی طور پر موسم دھندلا ہے ۔ وہاں حد نظر 600 اور 800میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ،رات 11:30 بجے تک حد نگاہ بگڑنے کا امکان ہے ، سی اے اے کے مطابق ایئربلیو کی پرواز اے بی کیو 871 جدہ-ملتان رات دس بجے متوقع ہے ۔ وہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حد نگاہ 2000 میٹر ریکارڈ کی گئی ،مطلع جزوی طور پر ابر آلود، سی اے اے کی جانب سے کہا گیا کہ رات 12 بجے تک حد نگاہ 1000 میٹر تک ہونے کی پیشگوئی ہے ۔