قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر، وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد(اُمت نیوز)صدرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔ آج کے دن عظیم رہنما کی پیدائش ہوئی جس نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا۔قوم کو ترقی کیلئے اتحاد ، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائد اعظم عظیم قائدین میں شامل ہیں، ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، قائداعظم آخری سانس تک مثالی جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کے لیے پُرعزم رہے۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستان کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار عوام کو نہیں بھولنا چاہیے